آصف زرداری کو جیل میں ہونا چاہئے وہ کیا حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری کو جیل میں ہونا چاہئے وہ کیا حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے، نواز شریف واپس آئیں دیکھیں گے کس کی ٹانگیں کانپیں گی، تنظیم سازی کے حوالے کوئی پیش رفت نہیں مشاورت ہو رہی پارٹی کے چئیرمین ہی فیصلہ کریں گے، پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کررہے ہیں، مسلم لیگ ق ہماری اتحادی جماعت ہے ان سے بات چیت کیلئے پنجاب اسمبلی آیا ہوں، پرویز الہی کو منانے کی کوئی بات نہیں وہ ہمارے بھائی ہیں، چوہدری پرویز الہی کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی،پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک پیچ پر ہیں -تحریک انصاف اتحادیوں کے ساتھ مل کر مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گئے۔اپوزیشن کی لوکل گورنمنٹ اسٹینڈنگ کمیٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔چوہدری پرویز الہی کا سیاست میں وسیع تجربہ ہے ان کی مشاورت سے بلدیاتی الیکشن لڑیں گئے-اپوزیشن مائنس ون کی گذشتہ ساڑھے تین سال سے باتیں کر رہی ہے۔نواز شریف کے اوکانٹ میں 16 ارب روپے لیکن وہ بے خبر ہیں،حکومت اور اتحادیوں کے درمیاں تمام پیج برقرار ہیں -