بھارت کا پاکستان اور چین کی سرحدوں پر پرالے بیلسٹک میزائلوں کو نصب کرنیکا منصوبہ

نئی دہلی: بھارت نے پڑوسی ممالک پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ پرالے بیلسٹک میزائلوں کو نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر عمل درآمد کے لیے وزارت دفاع نے 120 میزائلوں کو خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق نصب کیے جانے والے پرالے بیلسٹک میزائل 150 سے 500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، دشمن کے لیے انٹرسیپٹر میزائل کے ذریعے اسے روکنا انتہائی مشکل ہے۔بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے پرالے بیلسٹک میزائلوں کی رینج کو افواج کی خواہش پر مزید بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔