کراچی ٹیسٹ: پہلی اننگز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کی برتری ختم کر دی

نیوزی لینڈ نے کھیل کے تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 165 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے کیا، پاکستانی برتری ختم کرنے کے لیے 2 کیویز بلے بازوں ٹام لیتھم اور کین ولیمسن نے سنچریز اسکور کیں۔ ٹام لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن نے نے سنچری مکمل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دوسرا روز مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا، ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔