کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کے 440 رنز, 4 وکٹیں اب بھی باقی
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں 440رنز بنالیے ہیں۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز نغیر کسی نقصان کے 165 رنز سے دوبارہ شروع کی۔183 رنز پر پاکستان کو نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ ملی، ڈیون کانوے 92 رنز پر نعمان علی کا شکار بنے۔نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 231 رنز پر گری، ٹام لیتھم 113 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔ٹام لیتھم کے بعد ہینری نکولس میدان میں آئے، 272 رنز کے مجموعے پر وہ 22 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ہینری نکولس کے بعد ڈیرل میچل نے کین ولیسن کا ساتھ نبھایا ، دونوں نیوزی لینڈ کے اسکور کو 337 تک پہنچایا، ڈیرل مچل اپنی نصف سینچری اسکور نہ کرسکے۔ وہ 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈیرل مچل کے بعد ٹام بلنڈل کریز پر آئے اور کیم ولیمسن کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ، 427 کے مجموعے پر وہ بھی آؤٹ ہوگئے، ٹام بلنڈل نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ایک جانب نیوزی لینڈ کے بلے باز اننگز کھیل کر پویلین لوٹ رہے تھے تو کریز کے دوسری طرف کین ولیسمن مزاحمت کی تصویر بنے ہوئے تھے۔ اسی دوران کین ولیمسن نے اپنی 25ویں ٹیسٹ سینچری اسکور کی۔