آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی۔ جنوبی افریقہ بدستور پہلے پر براجمان ہے۔ پاکستان ایک درجے تنزلی کےبعد پانچویں پوزیشن پرچلا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کےخلاف وائٹ واش کے بعد جنوبی افریقہ کی پہلی پوزیشن چارپوائنٹس اضافے کےساتھ مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرےنمبرپرموجود ہے۔ پاکستان پانچ پوائنٹس کمی کےبعد ایک درجےتنزلی کےبعد پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ بھارت نے چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ بلےبازوں کی نئی رینکنگ میں ہاشم آملہ بدستور پہلے اور مائیکل کلارک دوسرے نمبر پر ہیں۔ یونس خان ریٹنگ پوائنٹس میں کمی کےباوجود دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ باؤلرز کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پہلے، فیلنڈر دوسرے اور سعید اجمل بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔