سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت سے علیحدگی کے بعد سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان نے اپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس پرایم کیو ایم کے ارکان کو اپوزیشن بینچوں پر نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کے مطابق یہ نشستیں صرف ارکان ہی کو الاٹ کی گئی ہیں تاہم ایم کیو ایم کے وزراء ابھی سرکاری بینچوں پر ہی بیٹھیں گے ۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ قائد حزب اختلاف کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔