آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کھا گیا
آسٹریلیا بہترین ہے، اس نے ثابت کردیا کہ وہ گر سنبھلنے اور کہیں بھی کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا آکلینڈ میںآسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیلیے ایک سوباون رنز کا آسان ہدف مشکل ترین بنادیاہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سٹارک اور کمنز نے کیویز کے پیچ ڈھیلے کردئیے نیوزی لینڈ کے ساتھ کھلاڑی تو چل میں آیا کی ریس میں پویلین لوٹتے رہےمیک کلم پچاس اور ولیم سن نے پنتالیس رنز بنائے، جبکہ اینڈرسن چھبیس رنز بناسکے لو ٹارگٹ کے باوجود آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف آغاز سے گھیرا تنگ کئے رکھا لیکن آخری وکٹ پر ولیم سن نے چھکا لگا کر بمشکل ہی میچ جتوایا۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے چھ اور کمنز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف ایک سو اکیاون رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ایرون فنچ چودہ وارنر چونتیس، واٹسن تئیس اور بریڈ ہیڈن تنتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہےنیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے پانچ، ٹم ساؤتھی اور ویٹوری نے دو وکٹیں حاصل کیں بولٹ کو بہترین باؤلنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا