الطاف حسین کاچیف جسٹس سپریم کورٹ کےنام خط
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے داعش اور طالبان کی طرف سے حالیہ دھمکیوں کے باعث صورتحال اور مخدوش ہوتی جا رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی باتیں ہو رہی ہیں ، سپریم کورٹ آگے بڑھ کر موجودہ بحران ختم کرنےمیں مدد کرے کیونکہ سپریم کورٹ ملک میں ایک اہم حیثیت رکھتی ہے اور آئین کی حفاظت کی ذمہ دار بھی ہے،، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس پر سومو ٹو ایکشن لے۔