یکہ توت میں بم ڈسپوزل یونٹ نے ایک کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیاگیا
پشاور شہر تباہی سے بچ گیا یکہ توت میں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقہ میں گندے نالے کے قریب بم برآمد ہوا۔ جس کےبعد بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیاگیا۔ اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا جوایک کلو گرام وزنی تھا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے