بے گناہ لڑکے کے قتل میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے : سردار ایاز صادق
لاہور میں اٹھارہ جنوری کو گڑھی شاہو سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے بیس سالہ تیمور کے لواحقین سے اظہارتعزیت کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بے گناہ لڑکے کے قتل میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقتول کے ورثا کی نشاندہی پر قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، ایاز صادق نے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے گی، جبکہ وزیراعلی پنجاب سے سفارش کریں گے کہ لواحقین کو مالی امداد دی جائے۔