دہشتگردی کےخلاف جنگ میں شہید اہلکاروں نےآخری سانس تک جرات اور بہادری کامظاہرہ کیا, شہدا کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانےدیں گے : نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف نے شوال میں شہیداہلکاروں کےاہلخانہ سےاظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہیداہلکاروں نےآخری سانس تک جرات اور بہادری کامظاہرہ کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں نے ملک کےمستقبل کواپنےآنےوالےکل پرترجیح دی۔شہید اہلکاروں نےظاہرکردیاکہ ملکی تحفظ پرکوئی سمجھوتانہیں ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شہداء کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانےدیں گے۔ شہداہمیشہ ہمارےدلوں اوردعاؤں میں زندہ رہیں گے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ قوم کواس مشکل وقت میں جس جذبےکی ضرورت ہے،شہدااسکی زندہ مثال ہیں۔یہ اچھائی اوربرائی کی جنگ ہے،نذرانےپیش کرنےوالےقوم کافخرہیں۔