گوجرانوالہ میں جعلی عاملہ نے پندرہ سالہ لڑکے کو کوئلوں پر جلا دیا

گوجرانوالہ میں جعلی عاملہ نے دَم کرنے کے بہانے پندرہ سالہ لڑکے کو کوئلوں سے جلا دیا, کھیالی کے رہائشی محنت کش کرامت حسین کا پندرہ سالہ بیٹا ناصر ذہنی مریض تھا، جسے دَم کرانے کے لئے لواحقین نے علاقے کی رہائشی خاتون عاملہ سے رابطہ کیا, جعلی عاملہ یاسمین نے لواحقین کو کہا کہ وہ کوئلوں پر تعویز جلائے گی، جس سے لڑکا ٹھیک ہو جائے گا, جعلی عاملہ نے لڑکے کو کوئلوں پر بیٹھا دیا، جس سے اُس کی ٹانگیں، اور، جسم کا باقی حصہ بُری طرح سے جھلس گیا, لواحقین نے لڑکے کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا