لیزا کرٹس نے ایک بار پھر حقانی نیٹ ورک اور دوسرے دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کےمسئلے پر توجہ دینے کامطالبہ کردیا
امریکی سفارت خانے نے نیشنل سکیورٹی کونسل کی سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی اور وسط ایشا لیزا کرٹس کے دورے کی تفصیلات جاری کردی ہیں،،ترجمان کے مطابق لیزا کرٹس نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ،، وزیر داخلہ احسن اقبال اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں،،اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کاا عتراف کیا،،امریکی سفارت خانے کاکہناتھا،،کہ لیزا کرٹس نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ عزم پر مبنی نئے تعلقات کی جانب گامزن ہونے کے عزم کا اعادہ کیا،،اور کہا،،کہ پاکستان اور امریکا مل کر علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کو شکست دیں گے،،ان کاکہناتھا،،کہ افغانستان میں امن افغانیوں کی باعزت واپسی اور جنوبی ایشیا میں داعش کو شکست دینے میں مدد گار ثابت ہوگا،،لیزا کرٹس نےکہا،،کہ جنوبی ایشیا کے بارے میں امریکی حکمت عملی مستحکم اور پر امن افغانستان کے قیام کے موقع کی عکاس ہے،،امریکی سفارت خانے کے مطابق لیزا کرٹس نے کہا،،کہ پاکستان اپنی سرزمین پر حقانی نیٹ ورک اور دوسرے دہشت گردوں کی موجودگی کے مسئلے پر توجہ دے،، پاکستان میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے نظام میں خامیاں ہیں،،