کویت کےیوم آزادی کے موقع پر پاکستان بزنس سنٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر نے کویتی تاجروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا
عشائیہ میں گیانا کے سفیر شامرآلے اور ان کی اہلیہ مریان آلے نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔اس موقعہ پر پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ۔، پاکستان بزنس سنٹر کویت کے ایم ڈی حافظ محمد شبیر نے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات کو مزید اچھا بنانا چاہتے ہیں، کویتیوں کو پاکستان کے سیاح مقامات پر لے جانے اور تجارت کو بڑھانا ہمارا مشن ہے، اس موقعہ پر معروف کویتی تاجر عبداللہ سلیمان نے کہاکہ پاکستان ہمارے بہترین دوستوں میں سے ہے ہم آپس میں بھائی ہیں جس طرح پاکستانیوں نے جنگ کے دوران ہمارا ساتھ دیا وہ ہم کبھی بھی بھول نہیں سکتے