مدیحہ کیانی نے میڈیا تک وڈیو بیان سے رسائی حاصل کی اور اب تک کی تفتیش پر کئی سوال اُٹھا دیئے
انتظار قتل کیس میں جو پیش رفت سامنے آتی رہی ہے ان تمام پر مدیحہ کیانی نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کئی سوال اُٹھا دیے ہیں، اس سے پہلے انتظار کے والد پولیس پر اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کا الزام دھر چکے ہیں، کئی حصوں پر مشتمل اپنے وڈیو بیان میں مدیحہ کا کہنا ہے کہ میڈیا پر دیر سے آئی کہ میری جان کو خطرہ تھا،
اس نے انتظار کے قتل کو ٹارگٹ قتل قرار دیا ،،
انتظار قتل کیس میں سامنے آنے والے ایک اور کردار ماہ رخ کے حوالے سے مدیحہ کا کہنا تھا کہ اسے بھی تفتیش کے دائرے میں لانا چاہیے، مدیحہ کا کہنا تھا کہ انتظار کو خوف تھا کہ اس کا پیچھا کیا جارہا ہے اور اسے قتل کر دیا جائے گا،اس نے کئی مرتبہ کہا کہ میری گاڑی مارکڈ ہے، سی ٹی ڈی میں درج کرائے گئے بیان کے حوالے سے مدیحہ کا کہنا تھا کہ میرا بیان غلط درج کیا گیا ہے۔