سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے یورپ کو جکڑ کر رکھ دیا ہے:حادثات اور واقعات میں 17افراد ہلاک
برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں پانچ، برطانیہ میں چار، رومانیا اور لیتھوینیا میں تین ،تین اور فرانس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔موسم کی شدت کے باعث پروازیں منسوخ، ٹرینیں معطل اور سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ کروڑوں افراد کو دفاتر سے گھر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پولینڈ میں درجہ حرارت منفی 22 تک گرگیا جہاں پانچ اموات ہوئی ہیں، پولینڈ میں نومبر سے جاری سرد موسم کے سبب اموات کی مجموعی تعداد اٹھاون ہوگئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان نہیں
یخ بستہ ہواؤں نے یورپ کو جکڑ کررکھ دیا ،، برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں شدید برفباری،، نظام زندگی مفلوج ہوگیا،، مختلف حادثات اور واقعات میں سترہ افراد ہلاک ہوچکے ہیںب
رطانیہ سمیت پورے یورپ میں سردی کی شدید لہر جاری ہے،، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے،، مختلف حادثات اور واقعات میں سترہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں،،برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں 5، برطانیہ میں 4، رومانیا اور لیتھوینیا میں 3 ،3 اور فرانس میں 2 افراد ہلاک ہوئے،،پولینڈ میں درجہ حرارت منفی 22 تک گرگیا جہاں پانچ اموات ہوئی ہیں، پولینڈ میں نومبر سے جاری سرد موسم کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے،،موسم کی شدت کے باعث پروازیں منسوخ، ٹرینیں معطل اور سڑکیں بند ہوگئی ہیں،، جبکہ کروڑوں افراد کو دفاتر سے گھر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔