پی ایس ایل تھری کا سنسنی خیز میلہ اب شارجہ میں سجے گا
پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلے ایک دن کے وقفے کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہونگے۔ اب شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں چوکوں چھکوں کی بارشہوگی ۔۔۔ شارجہ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹسمین جے پی ڈومینی بھی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے۔۔ وہ اسلام آباد یونائٹڈ کی نمائندگی کرینگے۔ پی ایس ایل سیزن تھری میں پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز تین میچز جیت کرسرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز کا دوسرا اور کوئٹہ کا تیسرا نمبر ہے۔ پہلے دو سیزن کی طرح لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار بھی آخری پوزیشن پر موجود ہے۔