افغانستان میں قیام امن کے لیے کانفرنس کا انعقاد آج کیا جا رہا ہے
کابل میں قیام امن کیلئے امن کانفرنس آج ہوگی،، امن کے لیے منعقدہ اجلاس میں امریکہ، پاکستان، بھارت، اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت 25 ممالک اور تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں،،افغان حکام کے مطابق کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان کو غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش کی جائےگی،ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نورٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن بات چیت کے لیے لازم ہے کہ یہ افغان سربراہی اور قیادت میں ہو،، بد قسمتی سے فی الحال، ایسا نہیں لگتا کہ طالبان مل بیٹھ کر امن بات چیت کو تسلیم کرنے پر تیار ہیں،، انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، بی الآخر یہ سیاسی حل ہوگا،، توقع ہے کہ طالبان جلد رضامند ہو جائیں گے،، کانفرنس افغان دارلحکومت کابل میں ہوگی،،