ایف سی بلوچستان نے چمن ، سبی، اوچ اور کوہلو کے علاقوں میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا
ملک بھر میں دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے چمن ،سبی، اوچ اور کوہلو کے علاقوں میں آپریشن کیا،ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پردہشت گردوں کے مشتبہ خفیہ ٹھکانوں پرکیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں چھپایاگیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا،ترجمان پاک فوج کے مطابق برآمد ہونےوالے اسلحے میں خود کش جیکٹس، آر پی جی راکٹس، سب مشین گنز، ڈیٹو نیٹرز اور دھماکا خیز مواد شامل ہے