روس کی جانب سے شامی علاقے مشرقی غوطہ میں5 گھنٹے کی فائربندی کے مطالبے کے باوجود شامی جنگی جہازنے بمباری کردی
شام میں اسد حکومت کی کارروائیاں جاری ہیں،، باغیوں کے خلاف آپریشن میں روسی افواج بھی شریک ہیں، روسی صدر پیوٹن نے حکم دیاتھا کہ شام کے علاقے غوطہ میں جاری لڑائی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روزانہ پانچ گھنٹے کا وقفہ لایا جائے، جس میں شہریوں کو علاقے سے نکلنے کا موقع دیا جائے
روس کی جانب سے پانچ گھنٹے کی فائربندی کے مطالبے کے باوجود شامی جنگی جہازنے بمباری کردی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دمشق حکومت نے شامی باغیوں پرشیلنگ کا الزام لگایا۔رہائشی علاقے کے دوعینی شاہدین نے بھی بمباری کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب شامی فوجی ذرائع نے بمباری کی خبروں کی تردید کردی ہے،، جنگ کے نئے سلسلے میں اب تک چھ سو کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں،،