ایف اے ٹی ایف سے متعلق یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان گرے لسٹ میں ہے: ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہناتھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے فہرست میں شامل ہے، اور اگلے کچھ ماہ میں بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائیگا،، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائیں اور تا حال لگیں ہوئیں ہیں۔حسین حقانی سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے واضح کیا کہ معاملے پر جہاں تک ممکن ہوا وزارت خارجہ تعاون کریگی ۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا کہا ہے، جس میں ریجنل ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ہے،، ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے کون کونسےریجنل ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانے ہیں