آج اور کل اسلام آباد ، خیبر پختونوا ، بالائی پنجاب ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بارش ہوگی۔
ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ میدانی علاقوں میں سردی ختم ہوگئی۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے،آج جمعرات اور کل جمعہ کو بادل کھل کر برسیں گے۔ ترجمان میٹ آفس کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ہے۔مغربی ہواوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے ملک میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث ملک کے بالائی علاقے بارش کے زیر اثر رہیں گے۔ خیبر پختونوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان میں بارش ہوگی، جب کہ کوئٹہ، ژوب، قلات، کشمیر، ہزارہ، مری، گلیات اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔