کابل میں ہونے والی افغان امن کانفرنس میں افغان حکومت نے طالبان کو بڑی پیشکش کردی
کابل میں افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،، امن کانفرنس میں افغان حکومت نے طالبان کو بڑی پیشکش کردی، افغان صدرکی کابل میں طالبان کیلئے دفتر کھولنے کی بھی پیشکش،، اشرف غنی نے کہا کہ طالبان رہنماؤں پر عائد پابندی ختم کرنے کیلیے کام کریں گے ، افغان حکومت نے امن مذاکرات کیلئے راضی طالبان اوراہل خانہ کوویزا اور پاسپورٹ کی فراہمی کا بھی اعلان کردیا،پاکستان کے حوالے سے اشرف غنی نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر پاکستان سے نئے باب کا آغاز اور مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں ،، حکومتی سطح پر مذاکرات کے لئے بہترین مقام کابل ہے ، اجلاس میں امریکہ، پاکستان، بھارت، اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت 25 ممالک اور تنظیمیں شریک ہوئیں،، اشرف غنی نے تمام شریک ممالک کا شکریہ ادا کیا