شہباز شریف نے بڑے پراجیکٹ بڑی کک بیکس کے لیے شروع کیے, نوازشریف کیلیے مشرف برا مگر ضیا الحق ٹھیک تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
لاہورکے مقامی ہوٹل میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد کی پورا ملک مذمت کرتا ہے۔ کیا نیب نے دونوں بھائیوں کو بلا کر بڑی توہین کی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بڑے پراجیکٹ بڑی کک بیکس کے لیے شروع کیے۔ ملتان میٹرو سے کک بیکس کے لیے فیصل سبحان فرنٹ مین تھا۔ تحقیقات میں شہبازشریف کا نام لیا تو وہ غائب ہوگیا,عمران خان کا کہنا تھا کہ مافیا کا سب سے بڑاجرم یہ ہے کہ انہوں نے ادارے تباہ کیے۔ ایک بندہ تین سو ارب کا پیسہ چرا کر باہر لے جائے اور کہے مجھے کیوں نکالا؟ کیا ن لیگ اس سے کوئی جواب نہیں طلب کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیلیے مشرف برا مگر ضیا الحق ٹھیک تھا,عمران خان نے مریم نوازکولیڈرنہ ماننے پر چوہدری نثارکی تعریف کی۔انہوں نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں سےبھی ملاقات کی اور صحافیوں کودرپیش مسائل حل کرنےمیں مکمل تعاون کا یقین دلایا