جنوبی کوریا کاپاکستان کیلئے افرادی قوت کا کوٹہ 11 فیصد تک بڑھانے کا اعلان
جنوبی کوریا نے پاکستان کے لئے افرادی قوت کا کوٹہ گیارہ فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات پاکستان میں عوامی جمہوریہ کوریا کے سفیر KWAK SUNG KYU نے اسلام آباد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری سے ملاقات کے دوران کہی۔جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک مزید افرادی قوت برآمد کرنے کی پاکستان کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔