پاک بھارت جنگ کی صورت میں خطے اور دنیا کی ہار ہوگی ،فوادچوہدری
اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں خطے اور دنیا کی ہار ہوگی اور دنیامزیدحصوں میں تقسیم ہو جائے گی ، دنیاسےکہتے ہیں آئیں مل بیٹھ کرکشیدگی کاخاتمہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاک بھارت موجودہ صورت حال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان بھارت کشیدگی خطےکےبعددنیابھرپراثراندازہوسکتی ہے اور جنگ کی صورت میں دنیامزیدحصوں میں تقسیم ہوگی، جس سے شدت پسندی پروان چڑھےگی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں خطے اوردنیاکی ہارہوگی، دنیا سے کہتے ہیں آئیں مل بیٹھ کرکشیدگی کاخاتمہ کریں۔