آج کا پاکستان بھرپور فوجی اور فضائی قوت کا مالک
پاکستانی فضاؤں کی خلاف ورزی کے مرتکب بھارتی طیاروں کو گرائے جانے کی صلاحیتوں کے اظہار کے بعد پاکستانی وزیراعظم کی طرف سے دوبارہ بھارت کو مذاکرات کی دعوت دینا یہ ظاہر کر رہا ہے کہ پاکستان جنگ کو مسائل کے حل کا ذریعہ نہیں بلکہ بذات خود ایک مسئلہ سمجھتا ہے اور مسائل و تنازعات کا بہترین حل مذاکرات ہی کو سمجھتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ بھارت مذاکرات کے آپشن کو اختیار کرنے پر کیوں تیار نہیں ؟ کیا نریندر مودی اس وقت اپنا الیکشن جیتنے کیلئے پورے خطے کے امن کو ہرانے کی حماقت کر رہا ہے ؟ خطے میں بھارتی جارحیت پر عالمی، جوہری قوتیں کیوں خاموش ہیں؟ آخر کیوں بھارتی سماج جنگ کو انسانی المیہ سمجھنے پر تیار نہیں ؟۔