پاک بھارت کشیدگی، سندھ حکومت نے محکمہ بلدیات میں ایمرجنسی نافذ کردی
کراچی:پاک بھارت کشیدگی کے پیش ِ نظر سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات کی جانب سے گزشتہ رات نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے پیش ِنظر بلدیاتی اور شہری اداروں کو باہمی رابطے کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بلدیاتی ادارے ہیوی مشینری تیار رکھیں۔صوبے بھر کی کونسلوں سے فائر ٹینڈرز،باوزر،ڈمپر،لوڈر،فراہمی ونکاسی آب کے پمپس کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔