روس اور شام کے فضائی حملے سے 34 ترک فوجی جاں بحق
شام کے صوبہ ادلب میں باغیوں کے قبضے والے علاقوں میںروس اور شام کے فضائی حملے میں 34 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبر رسا ادا رے کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبہ ادلیب میں شامی حکومتی دستوں کے فضائی حملے میں 34 ترک فوجی جاںبحق ہو گئے ۔جبکہ جنوب مشرقی صوبے ہاتے کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک فوجیوں کی شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کے بعد تنازعہ میں اضافے کا بھی خطرہ ہے۔ذرائع کا کہنا کہ مشرقی ادلب کے دیہاتی علاقے میں سراقب شہر کے ارد گرد بھی لڑائی جاری ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں شامی حکومت اور روسی افواج کے اندھا دھند فضائی حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ترکی کی طرف سے حالیہ ہفتوں میں ہزاروں فوجیوں کو ادلیب بھیجے جانے کے بعد ایک ہی دن میں یہ شہادتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اسی دوران روس کی حمایت یافتہ شامی حکومت نے جنگ سے متاثرہ ملک کے آخری مخالف گڑھ پر قبضہ کرنے کیلئے کارروائی کی جو کہ 30 لاکھ سے زائد لوگوں کا شہر ہے۔