شہریت کے متنازع قانون کی حمایت کا مطلب مسلمانوں کی مخالفت ہے۔ بالی ووڈ اداکار
دہلی میں حا لیہ مسلم کش فسادات پر ہر کسی کا دل دہل اٹھا وہیں بالی ووڈ میں بھی دکھ اور تشویش کی لہر دوڑتی محسوس ہوئی۔ ان میں ہمیشہ کی طرح سونم کپور، رچا چڈھا، انوراگ کشپ، سوارا بھاسکر اور انوبھو سنہا شامل ہیں۔با لی ووڈ کے معروف اداکار انوراگ کشپ نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ شہریت کے متنازع قانون کی حمایت کا مطلب مسلمانوں کی مخالفت ہے'۔رچا چڈھا اور سونم کپور نے بھی اپنی پوسٹ میں دکھ اور خوف کا اظہار کیا۔ جبکہ مشہور مصنف چیتن بھگت کچھ عرصہ پہلے انہوں نے سی اے اے قانون کی مخالفت میں ٹوئٹ کی تھی اور اب دلی کے فسادات پر مو دی حکومت کو تنقید کا نشا نہ بنا تے ہو ئے کہا کہ ہم 1947 سے 2020 تک ہندو مسلم، ہندو مسلم کرتے آ رہے ہیں لیکن دنیا چاند پر پہنچنی ہے ۔