گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش اور برفباری سے نظام زندگی شدید متاثر
ضلع استور میں مسلسل 6 روز سے بارش اور برفباری سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے، بالائی ہنزہ میں آندھی سےمکانوں اور دکانوں کی چھتیں اڑگئیں،بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہوگئی ہے اور کئی مسافرگاڑیاں پھنس گئی ہیں۔غذر میں برفباری اور بارش کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم ضلع بھر میں موسم ابر آلود ہے.