کئی حکومتی ارکان پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں: بلاول کا دعویٰ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے حکومت میں شامل کئی ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا مطلب آئی ایم ایف کا ساتھ دینا ہوگا، آج ارکان اسمبلی کے پاس موقع ہے کہ جمہوریت پسند رہنما کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔