مسلم ہینڈز فرانس خدمت میں سب سے آگے :-ضرورت مند طلباء کے لئے فلاحی پرچون کی دکان بنادی گئی ۔
پیرس سے صاحبزادہ عتیق نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ضرورتمند طلباء کے لئے فلاحی پرچون کی دکان بنادی گئی ۔ سینکڑوں ضرورتمند طلباء روز مرہ کی اشیائے ضروریہ مفت لیتے ہیں ۔ ڈائریکٹر مسلم ہینڈز فرانس ڈاکٹر مبشر ملک نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا مشن ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے فرانس کے تمام طبقات کی زندگی کو ڈسٹرب کیا ہے ۔ لیکن سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ غیر ملکی طلباء کا ہے ، جن کے پاس کورونا وباء کے دوران کام کاج ہے اور نا ہی حکومتی امداد ہے۔