واٹس ایپ ویڈیو سے غیر ضروری آوازوں کو کیسے میوٹ کیا جائے؟
کیا آپ کو بھی ایسا لگتا ہے کہ بعض اوقات شوٹ کی گئی ویڈیو میں غیر ضروری آوازیں ویڈیو کی اہمیت ختم کر دیتی ہیں، اگر ایسا ہے تو اب آپ کو ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے پریشان ہونے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفشیل ہینڈل کی جانب سے گزشتہ روز مداحوں کو ویڈیو شیئرنگ کے نئے فیچر سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اب لازمی نہیں کہ آپ کسی ویڈیو کو میوٹ کرنے کے لیے ایک نیا ویڈیو کلپ ریکارڈ کریں بلکہ اب آپ اپنے فون میں پہلے سے موجود ویڈیو کو اسٹیٹس پر اپلوڈ کرنے یا کسی دوست کو بھیجنے سے پہلے بھی میوٹ کر سکتے ہیں۔