عمران خان نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیا ہے: رہنمامسلم لیگ ن احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہناہے کہ عمران خان نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیا ہے،ملک کا سب سے بڑامسئلہ غربت اور بے روزگاری ہے،وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو نئی بنیادپر کھڑا کیاجائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کاکہناتھا کہ پاکستان میں معیشت درست سمت میں چل رہی تھی،سی پیک بن رہاتھا اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے اعشاریے بہترین سطح پرتھے،ترقی کرتے ملک کوغربت، بےروزگاری کے حالات سے دوچارکردیاگیا۔احسن اقبال نے کہاکہ بیورو کریٹ ملک کو اچھی طرح چلائیں تو ملک جنت بن سکتا ہے،تمام ادارے اپنے دائرے میں رہ کر اپنااپناکام کریں،پی ٹی آئی کی صفوں میں سودے بازی اورپیسوں کی گھن گرج ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جاری کردہ سینیٹ کی ٹکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں ہوا،رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بلوچستان میں 70 کروڑ روپے میں سینیٹ کا ٹکٹ بیچا گیا اور پی ٹی آئی کے لوگ بھی چیخ رہے ہیں کہ سینیٹ کے ٹکٹ بیچے گئے۔ ثابت ہو گیا پی ٹی آئی کرپشن اور مافیاز کی جماعت ہے۔