پی ایس ایل 6 : کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف
پی ایس ایل 6 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا، شرجیل خان اور محمد نبی نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔شرجیل خان نے 39 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جبکہ محمد نبی کی 57 رنز کی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔بابر اعظم 5 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے، کپتان عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جو کلارک 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کولن اگرام کو صفر پر احمد دانیال نے بولڈ کیا، ڈینئل کرسٹن 27 رنز بناسکے۔وقاص مقصود نے 12 رنز بنائے جبکہ محمد عامر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف، احمد دانیال اور سمٹ پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔