وزیراعظم نے جہلم میں البیرونی ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کردیا
جہلم: وزیراعظم عمران خان کا ملک میں سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کی ترقی کی کے لئے ایک اور عملی مظاہرہ، جہلم کے قلعہ نندنہ میں البیرونی ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ایک روزہ دورے پر جہلم پہنچے جہاں انہوں نے تاریخی قلعہ نندنہ میں البیرونی ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم جس مقام پر موجود ہیں یہ بہت خاص جگہ ہے، یہاں سے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار البیرونی نے دنیا کی پیمائش کی کوشش کی، البیرونی کی پیمائش اور دنیا کی جدید پیمائش میں زیادہ فرق نہیں ہے۔