اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں: وفاقی وزیرشبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم نےجان لیا انتخابی نظام میں شفافیت کے معاملے پر کون کس رخ پر کھڑا ہے۔اپنے ٹوئٹر بیان میں شبلی فراز نے لکھا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اورشفافیت کی راہ میں دیواربنی عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئےغیرمتزلزل عزم کےساتھ کھڑےہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ اوپن بیلٹ کےمخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نےنظام میں شفافیت، ملک میں کرپشن کے خاتمے کو تحریک کی شکل دی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس مقصدکےحصول کی جدوجہدسےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔