پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے

اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں صرف دو ہفتوں کے دوران چار سے پانچ ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ آج پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 9 روپے تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے آج فیصلہ کریگی وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائیگا ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں دو ہفتوں میں چار سے پانچ ڈالر فی بیرل اصافہ ہوا ہے اس حساب سے ڈیزل اورپٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے چار سے ساڑھے 5روپے تک اضافہ بنتا ہے حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے وزیر اعظم کرینگے،تاہم حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتوں میں کمی بھی کرسکتی ہے ۔