سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع ہو گئی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔لارجر بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر ، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ ٹوٹ گیا تھا، جن میں سے 4 ججز جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس اطہر من اللہ نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا۔ سماعت کے آغاز پراٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم میں صدرسپریم کورٹ بارکا نام نکال دیاگیا تھا، سپریم کورٹ بارایسویشن کوادارے کے طورپرجانتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو عدالت میں لکھوایا جاتا ہے وہ عدالتی حکمنامہ نہیں ہوتا، جب ججز دستخط کردیں تو وہ حکم نامہ بنتا ہے