عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ

سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے، ان کےخلاف آج اسلام آبادکی عدالتوں میں 4 مختلف کیسز کی سماعت ہوگی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی،بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیش ہوں گے۔ عمران خان موٹروے سے اسلام آباد جا رہے ہیں،جیمرز گاڑیاں بھی ان کے ہمراہ ہیں۔