نگران وزیراعلیٰ پنجاب آج اکبر چوک انڈر پاس و فلائی اوورمنصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج اکبر چوک انڈر پاس و فلائی اوورکی تعمیرکے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اکبر چوک انڈر پاس و فلائی اوور منصوبہ 3ارب10کروڑ روپے کی لاگت سے4ماہ میں مکمل کیاجائے گا۔اکبر چوک فلائی اوور 2لینز اور 700میٹرطویل ہوگا۔انڈر پاس 2لینز اور 540میٹرطویل ہوگا۔ منصوبے سے فیصل ٹاؤن،جوہرٹاؤن،کوٹ لکھپت اور دیگر ملحقہ آبادیاں مستفید ہوں گی۔ شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔