بلاول اورمریم جوزبان ججوں کیخلاف استعمال کررہے ہیں اس سے آنیوالے الیکشن کاخوف ظاہرہوتاہے۔شیخ رشیدٍ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نوازکے مضحکہ خیزبچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گااب حکومت کوالیکشن کراناپڑیں گے، راجن پورمیں پی ٹی آئی کو تاریخی ووٹ ملے ہیں، ایک طرف کہتے ہیں فل کورٹ بنایاجائے دوسری طرف کہتے ہیں دو ججوں کوہٹایاجائے ،بلاول اورمریم جوزبان ججوں کیخلاف استعمال کررہے ہیں اس سے آنیوالے الیکشن کاخوف ظاہرہوتاہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہاہے کہ صدربھی الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں، سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے، ایک طرف بچت کا نعرہ ہے، دوسری طرف85وزراء کاجمعہ بازارلگاہے،65کروڑروپے غیرضروری وزراء نے غیرضروری دوروں پرخرچ کئے ہیں اس میں بلاول کے اخراجات شامل نہیں، صدرنے اٹارنی جنرل پر عدم اعتماد اور سلمان راجہ کووکیل مقررکیا۔
مریم نوازکےمضحکہ خیزبچگانہ مطالبات سےکام نہیں چلےگااب حکومت کوالیکشن کرواناپڑیں گےراجن پورمیں PTIکو تاریخی ووٹ ملیں ہیں ایک طرف کہتےہیں فل کورٹ بنایاجائےدوسری طرف کہتےہیں2ججوں کوہٹایاجائےبلاول اورمریم جوزبان ججوں کےخلاف استعمال کررہے ہیں اُس سے آنےوالےالیکشن کاخوف ظاہرہوتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 28, 2023