سماعتوں کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے نہیں بتائیں گے۔بابر اعوان

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی بھتیجی نے عمران خان کو دھمکیاں دی ہیں۔ بابر اعوان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پیشی کے متعلق دو تین باتیں ہیں، ہمارے پاس کچھ تازہ اطلاعات بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے رات کو بات ہوئی تھی اور ابھی بھی رابطہ ہوا ہے، سماعتوں کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے نہیں بتائیں گے۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ ملک کا امپورٹڈ وزیر اعظم عمران خان کی ایف آئی آر کا بڑا ملزم ہے، ان حالات میں انکے پورے ارادوں کی ہمیں خبر ہے۔