کیلیفورنیا کے تجربے او رمہارت سے استفادہ کرکے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم،سیاحت او رپولیسنگ نظام میں بہتری لائیں گے۔ محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی Appropriationsکمیٹی کے سربراہ کریس آر ہولڈن (Mr Chris R. Holden) کی قیادت میں وفد کی ملاقات پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کے معاہدے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ملاقات میں پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، سیاحت اور پولیسنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب اور کیلیفورنیا کا سسٹر صوبے کا معاہدہ خوش آئندہے۔ محسن نقوی معاہدے کے تحت پنجاب او رکیلیفورنیا کے درمیان تعاون کے لئے تیزی سے عملی اقدامات کریں گے۔ پنجاب حکومت معاہدے کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے علیحدہ فوکل پرسن اور سیل قائم کرے گی۔کیلیفورنیا کے تجربے او رمہارت سے استفادہ کرکے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم،سیاحت او رپولیسنگ نظام میں بہتری لائیں گے۔ دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے آئندہ چند روز میں تجاویز کو حتمی شکل دیں گے۔ چاہتا ہو ں کہ پنجاب کے عوام کو اس معاہدے سے حقیقی فائدہ پہنچے۔ ہم درست سمت میں فوری اقدامات کر کے معاہدے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ معاہدے سے پنجاب اورکیلیفورنیا کی ریاست کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پنجاب او رکیلیفورنیا کے درمیان معاہدہ ایک اچھی شروعات ہیں۔کریس آر ہولڈن کیلیفورنیا کی ریاست پنجاب حکومت کے سا تھ مختلف شعبوں میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ پنجاب حکومت کو زرعی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی دیں گے کیلیفورنیا او رپنجاب کے درمیان تعلقا ت کو فروغ دینے کا یہ بہترین موقع ہے وفد میں کیلی فورنیا اسمبلی کے ممبرز ڈلوائس گومز(Ms. Dloise Gomez)، مائیک اے جپسن (Mr. Mike A Gipson)، وینڈی کیریلو (Ms. Wendy Carrillo)، کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی Appropriationsکمیٹی کے سربراہ کریس آر ہولڈن کی اہلیہ میلانی کلڈویل ہولڈن(Ms. Melanie Caldwell Holden)، ڈاکٹر آصف محمود، کرسٹوفر ریئس (Mr. Christopher Reyes)، اینا گوڈارڈ(Ms. Anna Goddard)، ولی آرمسٹرانگ(Mr. Willie Armstrong)، مائیکل میکس (Mr. Michael Meeks)،ایڈریل یانگ (Mr. Adriel Yang) اور دیگر شامل تھے صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز زراعت، ہائیر ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، ٹورازم،پی اینڈڈی بورڈ،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،چیف ایگزیکٹو آفیسرپنجاب سرمایہ کاری بورڈ، وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے