ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 136 روپے 44 پیسے مہنگا ہو گیا، اضافے کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 277 روپے ہو گئی۔ فی کلو ایل پی جی 11 روپے 56 پیسے مہنگی ہوئی ہے اور نئی قیمت 277 روپے77 پیسے فی کلو ہے، یاد رہے کہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی پرانی قیمت 3 ہزار 141 روپے تھی، ایل پی جی پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے۔