اسلام آباد پیشی اور ساہیوال میں جیل بھرو تحریک کے دوران جذبے پر کارکنوں کا شکریہ

اسلام آباد میں پیشی اور ساہیوال میں جیل بھرو تحریک کے دوران رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے جوش و جذبہ دکھانے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مسرت کا اظہار کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بدترین مہنگائی کے خلاف جیل بھرو تحریک کی صورت میں اپنے پرامن احتجاج کیلئے بڑی تعداد میں نکلنے اور گرفتاریاں دینے پر ساہیوال کی قیادت اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اسلام آباد میں پیشی اور ساہیوال میں جیل بھرو تحریک کے دوران رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے جوش و جذبہ دکھانے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مسرت کا اظہار کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بدترین مہنگائی کے خلاف جیل بھرو تحریک کی صورت میں اپنے پرامن احتجاج کیلئے بڑی تعداد میں نکلنے اور گرفتاریاں دینے پر ساہیوال کی قیادت اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
اسلام آباد میں آج اپنےفقیدالمثال استقبال پر میں تحریک انصاف کےکارکنان کا شکریہ اداکرناچاہتا ہوں۔ پیہم دھمکیوں اور لامحدود خوف و ہراس کے باوجود ہمارےکارکنان کا جنون اتنا ہی غیرمعمولی اور توانا ہے جس کا نظّارہ میں نے آج اسلام آباد میں کیا۔ pic.twitter.com/XwMoIbgxnj
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 28, 2023