یواےای میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
آئندہ ماہ کے لیے متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔سستا ہو گا۔ سپر 98 پیٹرول کی قیمت3.09 درہم فی لیٹر ہوگی جو فروری میں 3.05 درہم فی لیٹر تھی۔ اسپیشل 95 کی قیمت 2.97 درہم فی لیٹر ہو گی جب کہ پچھلے مہینے یہ 2.93 درہم فی لیٹر تھی۔ ای پلس زمرہ کا پیٹرول 2.90 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ ڈیزل کی قیمت کمی کے بعد 3.14 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 3.38 درہم فی لیٹر تھی۔