بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں میئرز اورچیئرمین سمیت نائبین کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کاعمل جاری ہے

بلدیاتی انتخابات کرانے کی دوڑ بلوچستان نے جیت لی۔بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آج آخری معرکہ جاری ہے،صوبے میں میئر،ڈپٹی میئر،چیئرمین ،وائس چیئرمین کے انتخابات ہورہے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں منتخب کونسلروں کی حلف برداری کے عمل کے بعد کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپویشن کے لئے میئر اور ڈپٹی میئر جبکہ ضلع اور یونین کونسلوں کے لئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔اس عمل میں 10ہزار 600سےزائد کونسلر حصہ لے رہے ہیں۔ آخری مرحلے کے انتخاب کے لئے ووٹنگ خفیہ رائے دہی سے ہورہی ہے جس کے لئے صوبہ بھر میں 139پریزائیڈنگ افسر تعینات مقرر کئے گئے ہیں،،ملک نعیم خان بازئی کوئٹہ کے چیئرمین اورعصمت اللہ وائس چیئرمین ڈسٹرک کونسل منتخب ہوگئے،، سردرار چنگیزخان نصیرآبادکےچیئرمین اورخیربخش وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے،،بلدیاتی الیکشن کے موقعے پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں