بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، پولیس چوکی کے قریب رکھے گئے 4 کلو وزنی بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
بنوں میں پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے ریلوے روڈ پر واقع پولیس چوکی کے قریب نصب بارودی مواد کوناکارہ بناکر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے ماہرین کے مطابق بارودی مواد دیسی ساختہ ہے اور اس کا وزن 4 کلو گرام ہے۔ بم کی برآمدگی کے بعد پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں پانچ مشکوک افراد گرفتار کرلئے گئے خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کے بڑا منصوبہ ناکام بنادیا علاقے میں نصب بارودی مواد کو تباہ کردیا گیا